• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 1135 پوائنٹس کی کمی آگئی۔

سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوجانے کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

واضح رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت کے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی گئی تھی جس کا تفصیلی فیصلہ آج جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلی فیصلے کے چیدہ چیدہ نکات کے مطابق سنگین غداری کیس میں جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پرویز مشرف کو گرفتار کر کے لائیں تاکہ سزا پر عمل درآمد کرایا جا سکے، پھانسی سے قبل اگر پرویز مشرف فوت ہو جاتے ہیں تو ان کی لاش ڈی چوک لائی جائے اور 3 روز تک وہاں لٹکائی جائے۔

تازہ ترین