• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73 فیصد کم ہوا، مشیرِ خزانہ

مشیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ کہتے ہیں کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال جولائی تا نومبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73 فیصد کم ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ گزشتہ مالی سال سے تقابل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نومبر 2019ء کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 72.6 فیصد جبکہ جولائی تا نومبر 73 فیصد کمی ہوئی ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ فارن ایکسچینج سویپ میں 3 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے فارن ایکسچینج میں 4اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی دستیابی سے ایکسٹرنل اکاؤنٹ کے استحکام میں مدد ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان نے 2 بڑے خساروں پر قابو پالیا، حفیظ شیخ

مشیر خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

تازہ ترین