• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے ٹاپ 4 بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کرکے ایک اننگز میں پہلی بار 4 سنچریاں اسکور کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستانی بیٹسمینوں نے 4 سنچریاں بنا کر نئی تاریخی رقم کی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا دوسری بار ہوا کہ کسی ایک ٹیم کے ٹاپ 4 بلے بازوں نے سنچریاں بنائی ہوں۔

اس سے قبل یہ اعزاز 2007ء میں بھارت کے ٹاپ 4 بلے بازوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سنچریاں اسکور کرکے قائم کیا تھا۔

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے اوپنر عابد علی، شان مسعود، اظہر علی اور بابر اعظم نے سنچریاں بنائی ہیں، جبکہ ایک اننگز میں پاکستان کی جانب سے 4 سنچریاں پانچوں بار اسکور ہوئی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اس سے قبل 4 سنچریاں ٹاپ 4 بلے بازوں نے نہیں بلکہ مختلف پوزیشن پر کھیلنے والے بلے بازوں نے بنائی تھیں۔

تازہ ترین