• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی: اورنگی سے 1100 کلو مضر صحت گوشت ضبط

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی جان سے کھیلنے کے مذموم عمل کو ناکام بنا دیا۔

کے ایم سی حکام کے چھاپے کے دوران اورنگی ٹاؤن کے مختلف مقامات پر واقع مذابح سے 11 سو کلو گرام مضرِ صحت گوشت قبضے میں لیا گیا۔

ان کارروائیوں کے دوران کے ایم سی حکام نے 5 سے زائد مذابح سیل کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، مردہ گوشت فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کے ایم سی حکام کے مطابق ان مذابح سے مضرِ صحت گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں بھیجا جاتا تھا، جس کے کھانے سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین