• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم کی خرابی، جنوبی فرانس اور کورسیکا کے درمیان پروازیں منسوخ

موسم کی خرابی اور طوفان فیبین کے باعث جنوبی فرانس اور کورسیکا کے درمیان فوری طور پر پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

طوفان فیبین کی وجہ سے ہونے والی موسلادھار بارشیں اور ہواؤں نے کرسمس کی تعطیل سے کچھ دن پہلے ہی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ جزیرہ کورسیکا کو محصور کر رکھ دیا۔

رن وے پر طغیانی کے باعث اژاکسی او کا ہوائی اڈہ بند ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق فرانسیسی جزیرے کے مغربی ساحل پر واقع ہوائی اڈے پر شدید سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

کارسیکا کے ایئرپورٹ پر گزشتہ اتوار 50 پروازیں منسوخ کردیں گئیں جبکہ ایک پریس ریلیز کے مطابق کارسیکا کے شمالی ایئر پورٹ پر پروازوں کو فعال بنانے کے لیے کام جاری ہے ۔

ایئر پورٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ہاؤس کارسَس میں بسٹیا سے فرانس اور بیلجیم کے لیے 51 پروازیں شامل کرنے پر کام جاری ہے۔

تازہ ترین