• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت بہتر مستقبل کے لیے کام کررہی ہے، یاسر قدیر

پی ٹی آئی حکومت بہتر مستقبل کے لیے کام کررہی ہے، یاسر قدیر


پاکستان تحریک انصاف کے نامزد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات یاسر قدیر کے اعزاز میں ہنیوور، جرمنی میں اوورسیز چیپٹر پی ٹی آئی جرمنی کی جانب سے ایک عشائیہ کا اہتمام کیاگیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یاسر قدیر نے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، جس میں اندرونی معاملات سمیت بین الاقوامی اہم مسائل بھی شامل ہیں۔

گزشتہ حکومتوں نے ہر موقع پر پاکستان کو گروی رکھا جبکہ ہماری کوشش ہے پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا کرکے عوام کو ایک بہترین مستقبل دیا جاسکے۔


 انہوں نے شرکاء کو پی ٹی آئی کے حکومت کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا، اور بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستان کا ایک مثبت اور سافٹ امیج دنیا کے سامنے لایا جائے اور عہد کیا کہ  وہ خلوص نیت سے اپنے عہدے کی پاسداری کریں گے اور سب کو ساتھ لے کرچلیں گے۔

انہوں نے شرکاء کی جانب سے نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد کاشکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی جرمنی کے سابق صدر محمود الحسن نے کہا کہ اوورسیز چیپٹرز کو ساتھ ملکر پارٹی اور ملکی بہتری کے کام کرنا چاہئیں۔

تقریب سے میاں شعیب نے خطاب کرت ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چیپٹر کے اندر ایک متفقہ کونسل کا انعقاد کرنا چاہئیے، جو تمام معاملات پر کڑی نظر رکھے تاکہ تمام تر مشکلات اور خدشات کو اچھے طریقے سے حل کیا جاسکے۔

میاں ذوالفقار جتالہ نے کارکنوں کی ممبرشب فیس اور معیاد پر شرکا اجلاس کو آگاہ کیا، انھوں نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سپورٹ کرنے پر زوردیا۔

تقریب سے ملک علی مدثر، محمود الحسن، جویریا کنول چوہدری، عزیز خان شیروانی، نصیر احمد ملہی، اکمل غفور ساہی، چوہدری طارق پھمبڑا، حافظ شیخ عظیم، ظہیر عباس اعوان اور محمد ارشد، نے اجلاس کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

ظہیرعباس اعوان نے پاسپورٹ بنوانے میں درپیش مشکلات و مسائل اجاگر کیے۔ تقریب کے میزبان اظہر ساہی کا کہنا تھا کہ ہم سب اوورسیز پاکستانی ہی اپنے وطن عزیز کے سفارتکار ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم دنیا کے سامنے اچھا اور مثبت کردار پیش کریں تاکہ  پاکستان کاامیج بہتر ہو اور دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھے۔

پروگرام کے اختتام پر اظہر ساہی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، ملکی  ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

تازہ ترین