• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پاکستان پیٹروليم لميٹڈ نے سندھ اور بلوچستان سے ملنے والے ذخائر سے متعلق اسٹاک ايکسچينج کو آگاہ کرديا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق کمپنی کو سندھ اور بلوچستان ميں تيل اور گيس کے نئے ذخائر ملے ہیں، جن سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

پی پی ایل کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مرگند کے ایکس ون کنویں سے تیل و گیس (ہائیڈرو کاربن) کے بڑے ذخائر ملے ہیں، جہاں سے روزانہ ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 132 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس کنوئیں کی کھدائی کا آغاز 30 جون 2019ء کو کیا گیا، جس کی گہرائی ساڑھے 4 ہزار میٹر ہے۔

دوسری جانب پی پی ایل نے ضلع خیرپور، سندھ میں بھی تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق یہاں سے 2 کروڑ 86 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 152 بیرل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔

تازہ ترین