• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جھولا جھولنے والے کا منہ کس طرف؟ سوشل میڈیا پر بحث

جھولا جھولنے والے کا منہ کس طرف؟ سوشل میڈیا پر بحث


اس جھولا جھولنے والے شخص کا منہ کس جانب ہے اس پر ہی سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص برف باری کے دوران گھر کے باہر لگے جھولے پر جھول رہا ہے۔

اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اسے دیکھ کر لوگ حیرانی کا شکار ہوگئے ہیں کہ آخر جھولا جھولنے والے اس شخص کا منہ کس جانب ہے۔

اس ویڈیو کو الاسکا سے تعلق رکھنے والے ایرک ٹپر نامی شخص نے ٹک ٹاک پر شیئر کیا جس میں ایک اکیلے آدمی کو جھولا جھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں یہ واضح نہیں ہورہا ہے کہ اس شخص کا منہ کیمرے کی جانب ہے یا پھر اس کی کمر کیمرے کی جانب ہے؟

اس بحث میں دو گروپ بن گئے، جس میں ایک کا ماننا ہے کہ اس شخص کا منہ کیمرے کی جانب ہے جبکہ دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ اس کی کمر کیمرے کی جانب ہے۔

اس ویڈیو کو ریکارڈ کرنے والے شخص ایرک کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ عکس بندی رواں برس فروری میں کی تھی جب وہ ایک جگہ پر اپنے دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کے لیے گئے تھے۔

ایرک نے یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے یہ منظر دیکھا تو اس نے دوستوں کے درمیان جھولا جھولنے والے شخص کی سمت کے بارے میں ہی ایک بحث چھڑ گئی تھی اور انہوں نے اسی دوران اس کی ویڈیو بنائی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب ہم نے اس کی سمت کو جاننے کے لیے ویڈیو بنائی تو وہ اس میں بھی درست انداز میں سامنے نہیں آسکی تھی۔

اس ویڈیو کو بطور ایک موضوع ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا جسے اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں اس پر تجزیے کیے اور اپنی بات درست ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن حقیقت یہ ہے اس معاملہ اب تک حل نہ ہوسکا۔

تازہ ترین
تازہ ترین