• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنانے میں انتھک محنت کی اور آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے یہ وطن حاصل کیا۔ ان کی زندگی کے چند پہلوؤں کے بارے میں جاننا ہمارے لئے اور آنے والی نسلوں کے لئے بےحد ضروری ہے۔

1: قائد اعظم کُل چار بہنیں اورچار بھائی تھے۔ بھائیوں کے نام بندے علی ، احمد علی اور بچو بھائی جبکہ بہنوں کے نام رحمت بی، مریم بی ،شیریں بی اور فاطمہ بی تھا۔

2: قائد اعظم کا قد 5 فٹ 11اعشاریہ 5 انچ تھا۔

3: قائد اعظم کی لحد مبارک پر سورہ نصر کندہ ہے۔

4: قائد اعظم کراچی میں تقریباً 17 سال رہے۔

5: قائد اعظم کی پسندیدہ سگریٹ CRAVEn-A تھی۔

6: گاندھی نے قائد اعظم کے لئے کہا تھا کہ ’انہیں نہیں خریدا جاسکتا‘

7: لارڈ ویول نے قائد اعظم کے بارے میں کہا تھا کہ ’ان سے بات چیت کرنا بہت مشکل ہے‘۔

8: قائد اعظم نے اپنی زندگی کا آخری خط پاک فضائیہ کے کمانڈر ان چیف جنرل گریسی کو لکھا تھا۔

9: سرتیج بہادر سپرو نے قائد کو بگڑا اور شریر بچہ کہا تھا۔

10: قائد اعظم نے بمبئی سے وطن نامی ایک گجراتی اخبار جاری کیا تھا۔

11: قائد اعظم سے آخری سرکاری ملاقات محمد علی نے کی۔

12: قائد اعظم پوری زندگی میں کبھی جذباتی نہیں ہوئے تاہم انہوں نے پہلی اور آخری مرتبہ جذباتی ہوکر 3 جون 1947 کو ’پاکستان زندہ آباد ‘کا نعرہ لگایا تھا۔

13: قائد اعظم پر ناکام قاتلانہ حملہ رفیق صابر نے 1943 میں بمبئی میں کیا تھا۔

14: قائد اعظم مولانا شوکت علی کی وفات پر مستقل تین گھنٹے روتے رہے تھے۔

15: قائد اعظم کی پہلی شادی سولہ سال کی عمر میں ایمی بائی سے ہوئی۔

16: قائد اعظم کی دوسری اہلیہ کا نام رتن بائی تھا۔19 اپریل 1918 کو قائداعظم رتن بائی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔

17: قائد اعظم نے علی گڑھ یونیورسٹی ، اسلامیہ کالج پشاور اور سندھ مدرستہ الاسلام کراچی کو اپنی جائداد دینے کی وصیت کی تھی۔

18: قائد اعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے اور بہ حیثیت گورنر جنرل قائداعظم صرف ایک روپیہ بطور تنخواہ لیا کرتے تھے۔

19: قائداعظم کے خصوصی ہوائی جہاز کا ماڈل ’وائی کنگ‘ تھا۔

20:قائداعظم پاکستان کے پہلے چیف اسکاﺅٹ تھے، انہوں نے یہ ذمے داری 22 دسمبر 1947 کو قبول کی۔

تازہ ترین