• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد کے نظریات کے مطابق پاکستان کی تعمیر کرینگے، یاسر قدید

وزیر اعظم عمران خان نے یہ عہد کررکھا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق بنائیں گے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر پی ٹی آئی یورپ کی جانب سے کہا گیا کہ قائد اعظم کے نظریات کے مطابق پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں یاسر قدیر ، راجہ ابرار کیانی اور آصف چوہدری نے جنگ سے گفتگو کرتے کیا۔ان رہنمائوں نے پوری قوم کو باباۓ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مبارکباد پیش کی۔

جبکہ ان رہنمائوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کے لیے کرسمس کے تہوار کے موقع پر نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ رہیں گے اور انتھک محنت و جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آج پاکستان کو جن چیلنچز کا سامنا ہے ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے پوری قوم کو ایمان ، اتحاد اور تنظیم کے ساتھ قائد اعظم کی زندگی کے سنہری اصول کام، کام اور بس کام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ کئی دہائیوں میں جس طرح پاکستان کو باباۓ قوم کے افکار سے متصادم سمت میں چلا کر ملک کے اداروں ، نظام اور معاشرے کو تباہ کیا گیا اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ سولہ ماہ میں پاکستان کو درپیش بڑے چیلنجز سے نبرد آزما ہو کر ملک کو سنگین مشکلات سے نکالا ہے۔

ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے اور پوری دیانت اور محنت کے ساتھ کئی دہائیوں سے ذاتی مفادات کی خاطر تباہ کیے گۓ ملکی نظام کو بتدریج ٹھیک کرکے پاکستان کو قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائینگے۔


تازہ ترین