• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قوم ایمان، اتحاد، تنظیم کے اصول اپنائے، شہباز شریف

قوم ایمان، اتحاد، تنظیم کے اصول اپنائے، شہباز شریف 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پوری قوم، کارکنوں اور پارٹی قائدنوازشریف کو سالگرہ پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف قائد اعظم کے سچے سپاہی ہیں، قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کی جدوجہد میں نوازشریف کا کردار تاریخی اور ناقابل فراموش ہے،قوم ایمان، اتحاد، تنظیم کے اصول اپنائے، انہوں نے پاکستان اور قوم کا سر کبھی جھکنے نہیں دیا اور ہر وعدہ پورا کیا، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بارپھر پاکستان کو مشکلات اور بحرانوں سے نکالے گی، قوم سے وعدہ ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں بجلی کے اندھیروں کی طرح ملک سے معاشی اندھیرے بھی مٹا کر دم لیں گے، نوازشریف کی سالگرہ پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے اسلاف کی بصیرت کی روشنی میں پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کی تشکیل نو کی، ملک کے جس کونے میں جائیں ۔

تازہ ترین