• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’علی ظفر اور کراچی والوں کا شکریہ‘، میجر آصف غفور


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے علی ظفر اور کراچی والوں کا شکریہ اداکیاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر گزشتہ شب مزار قائد پر پاکستان رینجرز سندھ کے تحت منعقدہ پروگرام  میں شرکت کیلئے پہنچے تھے ۔

پروگرام ’شکریہ جناح ‘ میں علی ظفر کی پرفارمنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر اسٹیج پر آئے اور مداحوں سے ہاتھ ملایا۔

ریجنرز کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور حب الوطنی سے بھرے ملی نغمات گا کر حاضرین کی داد سمیٹی۔

View this post on Instagram

Thank you @ali_zafar and Karachiites.

A post shared by Asif Ghafoor (@asifghafoor.ag) on




سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرمیجر جنرل آصف غفور نے علی ظفر کے شو کے دوران کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی اور کیپشن میں علی ظفر سمیت تمام کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا۔


 ایک پوسٹ میں انہوں نے کراچی کے نوجوانوں کے ہمراہ لی گئی سیلفیز شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ کراچی کے نوجوانوں اور سندھ رینجرز کا ’شکریہ جناح‘ پروگرام ترتیب دینے پر شکریہ۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان بنانے میں قائد اعظم کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے، آرمی چیف

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کراچی واقعی روشنیوں کا شہر ہے۔

تازہ ترین