• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019: اسنوکر کیلئے کامیابیوں کا سال


گذشتہ کئی سالوں کی طرح یہ سال بھی اسنوکر کیلئے کامیابیوں کا سال ثابت ہوا، پاکستان ایک بار پھر ورلڈ چیمپئن بنا، محمد آصف نے دوسری بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سال 2019ء میں پاکستان اگر کسی کھیل کا عالمی چیمپئن بنا تو وہ اسنوکر ہے۔

ترکی میں کھیلی گئی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان کے محمد آصف کے نام رہا، محمد آصف نے دوسری بار ورلڈ ٹائٹل جیتا اس سے قبل وہ 2012 میں بھی یہ اعزاز جیت چکے ہیں۔

ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں بھی کامیابی پاکستانی جوڑی کے نام رہی، اسجد اقبال اور محمد بلال نے دوحہ میں بھارتی جوڑی کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

سار ک چیمپئن شپ میں اسجد اقبال نے گولڈ میدل جیتا، جبکہ ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں بھی پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کیا، اس ایونٹ میں بابر مسیح اور ذوالفقار قادر نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

پاکستان نے سال 2019 میں چار گولڈ، تین سلور اور پانچ کانسی کے تمغے حاصل کئے، یوں سال کے 12ماہ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر 12میڈلز جیت کر سال 2019 کو اسنوکر کے کھیل کی طرح رنگ برنگ کردیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین