• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019ء: تھر کے اسپتالوں میں 820 بچے جاں بحق

2019ء: تھر کے اسپتالوں میں 820 بچے جاں بحق


حکومتی دعوؤں کے باوجود صحرائے تھر میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب بچوں کی اموات پر قابو نہیں پایا جا سکا، 2019ء میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں 820 بچے جاں بحق ہوئے۔

صحرائے تھر کے سرکاری اسپتالوں میں 2019ء کے دوران 820 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

تھر کے سرکاری اسپتالوں میں جنوری میں 69 بچے جاں بحق ہوئے، فروری میں 61، مارچ میں 70، اپریل میں 76، مئی میں 73، جون میں66، جولائی میں 72، اگست میں 63، ستمبر میں 69، اکتوبر میں 84، نومبر میں61 اور دسمبر میں تاحال 57 بچے غذائیت کی کمی و دیگر امراض میں مبتلا ہونے کے سبب انتقال کر چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2015ء میں398، 2016ء میں 479، 2017ء میں 450 اور 2018 میں 634 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: تھرپارکر، غذائی قلت سے مزید 3 بچے انتقال کر گئے

حکومت کی جانب سے صحت کی سہولتوں کے حوالے سے تھر کو ماڈل ضلع بنانے کے اعلانات کیے جاتے رہے ہیں مگر سرکاری اسپتالوں میں بچوں کی اموات میں دن بدن اضافہ حکومتی دعوؤں کی نفی ہے۔

تازہ ترین