• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اس کی ایک مسکراہٹ کے آگے کچھ بھی نہیں‘، ثانیہ مرزا

معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرازا نے اپنی حالیہ پوسٹ میں بیٹے اذہان سے محبت کا شدید اظہار کیا ہے۔

ثانیہ مرزا اکثر اذہان کے ہمراہ گزارے گئے خوش گوار لمحات کو سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں ۔

یہ بھی دیکھئے :شعیب اور ثانیہ کے بیٹے کی پہلی سالگرہ



سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے کھلونوں کے گردبیٹھے بیٹے اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک تھکے ہارے دن کے بعد جب گھر واپس آتی ہوں تو وہ مسکرا کر میری جانب  محبت سے دیکھتا ہے، بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔


اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اُس کی پیدائش کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ایک پیار بھرا طویل کیپشن لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ثانیہ مرزا نے تھینکس گیونگ ڈے پر بیٹے کی تصویر شیئر کی

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔

شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔

جوڑے کی مستقل رہائش گاہ اگرچہ دبئی میں ہی ہے لیکن اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے باعث شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں۔


ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش گزشتہ سال 30 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی تھی۔

تازہ ترین