• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب: عالیہ کاشف عظیمی

نئی اُمنگوں، خواہشوں اور خوابوں کے ساتھ جب نئے سال کا دَر وا ہوتا ہے، تو ساتھ ہی اپنے پیاروں کو سالِ نو کی مبارک بادیں دینے کا سلسلہ بھی کئی ہفتوں تک جاری رہتا ہے۔ سو، ہم نے بھی حسبِ روایت سنڈے میگزین کے پلیٹ فارم سے آپ کو اپنے پیاروں کے نام پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیا، جواباً بڑی تعداد میں پیغامات وصول بھی پائے۔ چوں کہ تمام تر پیغامات کی ایک ساتھ اشاعت ممکن نہیں، لہٰذا آج ملا حظہ کیجیے،بروقت ملنے والے پیغامات کا حصّۂ اوّل۔

(جنگ،’’ سنڈے میگزین ‘‘کے قارئین کے نام)

پیارے قارئین! کیا نیا سال صرف ہندسوں کی تبدیلی ہے یا پھر…؟ حقیقت تو یہ ہے کہ اگر ہمارے رویّوں میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آتی، تو جس طرح زندگی کے پچھلے کئی ماہ و سال گزر گئے، اسی طرح آنے والے کئی برس بھی گزر جائیں گے۔ نیا سال تب ہی مبارک ثابت ہوگا، جب ہم اس کی ابتدا، گولیوں، پٹاخوں سے نہیں، بلکہ نئی اُمیدوں، آرزوئوں اور نیک تمنائوں سے کریں ۔ دُعا ہے کہ رب العزّت ہمارے مُلک کو دہشت گردی سے محفوظ کرکے امن و آشتی کی سرزمین بنادے(آمین)۔نیا سال مبارک ہو۔ (مہر منظور جونیئر، ساہی وال سے)

(اپنے پیاروں کے لیے)

نئے سال کے موقعے پردُعا ہے کہ اللہ ہمیں اتنا عطا فرمائے، جتنی اس کی شان ہے۔ اتنی خطائیں معاف فرمائے، جتنا وہ رحمٰن ہے اور آزمائشوں سے اتنا محفوظ رکھے، جتنا وہ مہربان ہے(آمین)۔ہیپی نیو ایئر۔ (ضیاء، ایاز اور شفق، کراچی سے)

(ننّھے منے عرشمان کے نام)

نانا کی جان، عرشمان بیٹا! جلدی سے بڑے ہوکر اسکول اور مدرسے جائو۔ خُوب دِل لگا کر پڑھو اور اپنےماں باپ کا نام روشن کرو۔ (نانا ابّو، بلال ٹائون،کراچی سے) 

(اقراء ساجد اور اہلِ خانہ کے لیے)

دُعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے(آمین)۔نیا سال مبارک ہو۔  (شاہین سلیم، کراچی)

(اہلِ وطن کے نام)

سالِ نو کے موقعے پر میری ہم وطنوں سے درخواست ہے کہ رشتوں کو اتنے خلوص اور احترام سے نبھائیں، جیسے شہد کی مکّھی پھولوں سے رَس حاصل کرتی ہے، تو اُنھیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتی۔ہیپی نیو ایئر۔ (ڈاکٹر شیخ اظہر حسنین نجمی، قلعہ گوجر سنگھ، لاہور سے)

(اُمّتِ مسلمہ کے لیے)

آئیے، نئے سال کے موقعے پر عہد کریں کہ اپنے کسی عمل سے کسی کو دانستہ کوئی تکلیف نہیں پہنچائیں گے۔آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ (پروفیسر طیّبہ جبیں، قلعہ گوجر سنگھ، لاہور)

(پاکستانیوں کے نام)

یا اللہ! 2020ء ہمارے لیے خوشیوں کا پیام بَرثابت ہو اورہم سب پراپنا اتناکرم رکھنا کہ ہم کبھی بے بسی کی انتہا کو نہ پہنچیں۔ ( پروفیسر طلعت جبیں،پی اے ایف کالج،لاہور کینٹ سے)

(اُمّتِ مسلمہ کے لیے)

یااللہ! اُمّتِ مسلمہ کو دینِ اسلام سے اس طرح جوڑے رکھ کہ جیسے سرسبز و شاداب گھنے درخت کے پتّے شجر سے پیوست رہتے ہیں۔ میری طرف سے آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ (ڈاکٹر محمّد حمزہ خان ڈاھا، لاہور سے)

(کیڈٹ کالج، پٹارو سے وابستہ ہر طالبِ علم کے نام)

اللہ کے حضور دُعاگو ہوں کہ سال 2020ء ہم سب کے لیے مبارک ثابت ہو۔ ہیپی نیو ایئر۔ (ضیاء الحق قائم خانی، جھڈو سے)

(میرے لختِ جگر عدن (مرحوم)کے لیے)

میرے پیارے بیٹے عدن! یوں تو کوئی پَل ایسا نہیں گزرتا، جب تمہاری یاد نہ آتی ہو۔ مگر بیٹا! نئے سال کے آغاز پر تو تم بہت شدّت سے یاد آتے ہو کہ 6جنوری کو تم نے اس دُنیا میں آنکھ کھولی تھی۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میر ے لختِ جگر کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور روزِ قیامت حضورِ پاک ؐکی شفاعت نصیب فرمائے(آمین)۔ (کوثر عارف،کورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

(پیارے بیٹے ہنی اور لاڈلی بیٹی رمل اقبال کے نام)

یااللہ! میرے بچّوں کو سلامت، شاداں و فرحان رکھنا (آمین)۔ بچّو! نیا سال مبارک ہو۔ (ڈاکٹر طلعت اقبال، لطیف آباد سے)

(اساتذۂ کرام اور طلبہ کے لیے)

آپ سب کو ہماری جانب سے ہیپی نیو ایئر۔ (شگفتہ، رانی اور فائزہ ،حیدر آباد سے)

(اہلِ وطن کے نام)

دُعا ہے کہ مُلک کا ہر باسی شاد و آباد رہے(آمین)۔ آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔(پرنس افضل شاہین، بہاول نگر سے)

(کائنات کے خالق، اللہ کے لیے)

یااللہ! اپنے پیارے حبیب کے صدقے وطنِ عزیز کو امن و محبت کا گہوارہ بنا دے(آمین)۔ (حمیدہ گل، کوئٹہ سے)

(دُنیا بَھر کے باپوں کے نام)

دُعا ہے کہ مجھ سمیت ہر بیٹی کے باپ کا سایہ تادیر سلامت رہے اور میرے پاپا سدا خوش و خرم رہیں۔ (گڑیا نذیر، کوئٹہ سے)

(محترم والد(مرحوم) کے لیے)

پاپا جان! دُعا ہے کہ 2020ء میں آپ کے قاتل کیفرِکردار تک پہنچ جائیں(آمین)۔ (گل عطر، ڈیرہ اللہ یار سے) 

(بچھڑ جانے والوں کے نام)

جب کوئی اپنا بچھڑ جائے، تو دِل کی دُنیا ویران ہوجاتی ہے اور کسی پَل سُکون نہیں ملتا۔ یا اللہ! میرے دِل کو سُکون عطا فرما(آمین)۔ (بنتِ سومر خانگل، کلی ترخہ، کوئٹہ سے)

(پیارے بابا، مشعل کے لیے)

بابا جانی! ہر نیا سال مجھے آپ کے قریب کر دیتا ہے۔ آپ بے حد یاد آتے ہیں۔ (حمیرا گل، کوئٹہ سے)

(اپنے پیاروں کے نام)

خدا کرے نیا سال ہم سب کو راس آئے(آمین)۔ (بنتِ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین، ڈیرہ اللہ یار سے)

(اہلِ وطن کے لیے)

ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دینے میں کوئی قباحت نہیں، مگر خدارا ،نئے سال کا جشن غیر مہذّبانہ طریقے سے نہ منائیں۔ دُعا ہے کہ یہ سال پوری قوم کے لیے امن و خوش حالی کا سال ثابت ہو(آمین)۔ (نگہت فرمان، کراچی سے)

(عاطف چاچو اور چچی جان کے نام)

آپ دونو ں کو ہماری جانب سے نیا سال مبار ک ہو۔ (نہال وحید اور بلال وحید، حیدر آباد سے)

(اپنی فیملی کے لیے)

سب سے پہلے تو میری طرف سے آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ اس موقعے پر مَیں اپنے مجازی خدا، بیٹی، داماد، بیٹوں اور بہوئوں سے کی گئی ہر کوتاہی، غلطی پر نادم ہوں اور 2020ء کا آغاز اس عزم سے کرتی ہوں کہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائوں گی۔ (معصومہ، حیدر آباد سے)

(احتشام الحق کے نام)

نئے سال کے موقعے پر اپنی آنٹی کی جانب سے اَن گنت دُعائوں کا تحفہ قبول کرو۔ بیٹا! جہاں رہو، خوش رہو اور خوشیاں بانٹتے رہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے والدین کو ہزاروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے(آمین)۔ ہیپی نیو ایئر۔(سونیا رائے کی جانب سے)

(وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی اور پروفیسر محمّد زبیر قریشی کے لیے)

اللہ تعالیٰ آپ کو پَل پَل خوشیاں، راحتیں اور مسرتیں عطا فرمائے(آمین)۔ہیپی نیو ایئر۔ (قریشی برادری، اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

(ہم وطن ساتھیوں اور جنگ ،سنڈے میگزین کے نام)

میری جانب سے نئے سال کی مبارک باد قبول کیجیے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت و تن درستی نعمت سے مالا مال رکھے اور زندگی کے ہر امتحان میں کام یابیاں اور کام رانیاں نصیب کرے(آمین)۔ (نرجس مختار، خیر پور میرس، سندھ سے)

(اہلِ وطن کے لیے)

میری جانب سے آپ سب کو سالِ نو کی ڈھیروں ڈھیر مبارک باد قبول ہو۔(وسیم گلزار اینڈ فیملی، اورنگی ٹائون، کراچی سے)

(بہن، بھائیوں کے نام)

آپ سب کو سالِ نو مبارک ہو۔ (قراۃ العین، حیدرآباد سے)

(اُمّتِ مسلمہ کے لیے)

خدائے لم یزل ہم سب کو خوشیاں، راحتیں اور مسرتیں عطا فرمائے(آمین)۔ ہیپی نیو ایئر ۔ (راحیل علی بٹ، غازی روڈ، لاہور سے)

(اپنے پیاروں کے نام)

روبینہ ناز، رانا محمّد شاہد، محمّد قیصر خان، ریاض بٹ، ساگر تلوکر اور محمّد بلال عباسی! آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ (عبدالجبار رومی انصاری کی جانب سے)

(کشمیریوں کے لیے)

اے اللہ! 2020ء میں تمام کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لے آئے(آمین)۔ہیپی نیو ایئر۔ (حبیب اور منیب، اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

(اپنے پیاروں کے نام)

دُعا ہے کہ نیا سال ہم سب کے لیے امن، محبّت، یگانگت، ترقّی اور خوش حالی کا پیام بَر ثابت ہو(آمین)۔ (ولید اور مریم، کراچی سے)

(دُنیا بَھر میں مقیم عزیز و اقارب اور دوستوں کے لیے)

ہنسو، مُسکرائو ، کھلکھلاؤ اور ہمیشہ شاد و آباد رہو(آمین)۔ (ظہیر احمد اینڈ برادرز، چھوٹی گَھٹی، حیدر آباد سے)

(گوہر قریشی کے نام)

ہماری جانب سے آپ کو سالِ نو اور شادی مبارک ہو۔ (انس اور ابدال، ٹاکانی، ساکرو سے)

(اپنے پیاروں کی نذر)

نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے

خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے

اہلیہ، شازیہ عمران اور میرے بچو، جویریہ عمران، محمد مصطفیٰ عمران اور حائقہ عمران! آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ (عمران اسماعیل، ملیر ، کراچی سے)

(پاکستانیوں کے لیے)

مجھے سمجھ نہیں آتا کہ زندگی کا ایک برس کم ہو جانے پر نئے سال کا جشن کیوں منایا جاتا ہے، جب کہ ہمیں تو اپنے اگلے پَل کی بھی خبر نہیں۔ بہرحال، جشن منانے کی بجائے اگر ہم وقت کی قدر کرتے ہوئے اپنی عاقبت سنوارنے کی کوشش کریں، تو زیادہ بہتر ہوگا۔ (تنویر آمنہ، نارتھ کراچی، کراچی سے)

(بچپن کی سَکھیوں کے نام)

کیا خیال ہے،نئے سال کے موقعے پر’’وَن ڈش پارٹی‘‘ہو جائے؟ مگر اس سے پہلے سب کو ہیپی نیو ایئر۔ (غزالہ قریشی، کراچی سے)

بذریعہ ای میل موصول ہونے والے پیغامات

(بیسٹ فرینڈ’’زی‘‘ کے نام)

ہیپی نیو ایئر۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے(آمین)۔(شاہدہ ناصر کی جانب سے)

(اہل وطن کے لیے)

آپ سب کو میری جانب سے نیا سال مبارک ہو۔ (بلقیس متین کی طرف سے)

(اہلِ خانہ کے نام)

پیاری امّی، عزیز بھائی کاشف، وجاہت اور تنزیل! آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ (طاہرہ جبیں کی جانب سے)

(مُلک و قوم کے لیے)

نئے سال کے موقعے پر دُعا ہے کہ پاکستان اور اس کے تمام باسی ہر طرح کے سانحات سے محفوظ رہیں (آمین)۔ پاکستانیوں کو میری جانب سے ہیپی نیو ایئر۔ (غلام مصطفیٰ، کورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

(کشمیر ، فلسطین اور برما کے مسلمانوں کے نام)

یااللہ! سالِ نو کے موقعے پر کشمیریوں، فلسطینیوں اور برما کے مسلمانوں کو سُرخ رُو فرمادے، انہیں ان کی جدوجہد کا ثمر عطا فرما(آمین)۔ (ڈاکٹر ادیب عبدالغنی شکیل، ملتان سے )

تازہ ترین