• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، صنعتکاروں کا گیس بحران کیخلاف احتجاج کا اعلان

سندھ، صنعتکاروں کا گیس بحران کیخلاف احتجاج کا اعلان


سندھ میں گیس کی عدم فراہمی پر صنعتیں بند ہونے سے تاجر اور مزدور سب پریشان ، سندھ کے صنعت کاروں نے پیر سے گیس کے بحران کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

ملک میں سندھ، سرحد، بلوچستان، پنجاب میں کہیں گیس دستیاب نہیں ، سندھ میں 6 روزکی بندش کےبعد کھلنے والے سی این جی اسٹیشن بھی 8 گھنٹےبعد پھر سے بند کردیئے گئے ،جبکہ متعدد شہروں میں چولہا جلانے، گیزر اور ہیٹر چلانے کے لیے بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔

ملتان میں بھی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، گھریلو صارفین کو گیس دستیاب نہیں اور جن علاقوں میں دستیاب ہے وہاں پریشر کم ہونے کے باعث کھانا بنانا مشکل ہے ، جبکہ صبح کے اوقات میں گیس کی فراہمی معطل ہونے پر ہوٹلوں اور بیکریوں پر رش لگ جاتا ہے۔

فیصل آباد کے اکثر علاقوں میں گیس کی بندش اور کم پریشر کی وجہ سے لوگ لکڑی کے استعمال پر مجبور ہوگئے ہیں۔

گوجرانوالہ میں دو ہفتے سے سوئی گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے متعدد علاقے گیس سے بالکل محروم ہیں، سی این جی اسٹیشن اور صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔

حیدرآباد سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں گیس کا بحران ہے، شہری گیس سلنڈر استعمال کرنے یا بازار سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔

سوات میں بڑھتی سردی کے ساتھ کی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی گیس کی کمی کے باعث صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔

تازہ ترین