• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی ناردرن کا 31دسمبر سے صنعتی شعبے کی گیس بحال کرنے کا فیصلہ

سوئی ناردرن کا 31دسمبر سے صنعتی شعبے کی گیس بحال کرنے کا فیصلہ


سوئی ناردرن گیس نے 31 دسمبر سے صنعتی شعبے کی آر ایل این جی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایم او ایل فیلڈ سے گیس سپلائی بحال اور آر ایل این جی سپلائی میں اضافے پر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی جلد بحال کردی جائے گی۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق ترجیحی شعبوں کو گیس فراہمی یقینی بنانے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین