• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریض کے بہترین علاج معالجے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مریضوں کے بہترین علاج معالجے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

واہ جنرل اسپتال ٹیکسلا کے دورے کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسپتال میں صفائی اور آپریشن تھیڑز کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کرکے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برتنے والا ایم ایس سیدھا گھر جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بہتر علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔

تازہ ترین