• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر شاہ ایم کیو ایم کے لیے وزارت بلدیات چھوڑنے کو تیار

ناصر شاہ ایم کیو ایم کے لیے وزارت بلدیات چھوڑنے کو تیار


وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کی پیشکش کردی۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے لیے وزارت بلدیات چھوڑنے کو تیار ہوں۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ میرے چیئرمین کا حکم ہےجس پر میں اپنے پاس موجود بلدیات کی وزارت دینے کو تیار ہوں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم جو وزارت مانگے گی دیں گے مگر بلدیات کا وعدہ تو پکا سمجھیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو پیشکش کی ہے کہ وہ وفاق میں جتنی وزارتیں رکھتی ہے اتنی ہی وزارتیں سندھ میں دینے کیلئے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ انہیں عمران خان کو گھر بھیجنے میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرنا ہوگا۔

تازہ ترین