• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال2019، ’بیسٹ آف پاکستان‘ کیا کیا رہا؟

2019 کو خیر باد کہنے کے لیے سوشل میڈیا صارفین مختلف ٹرینڈز کے ذریعے  اس سال پاکستان میں ہونے والی بہترین چیزوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

2019 میں پاکستان نے بہت سے شعبوں میں ملک کا نام روشن کیا اور اس کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالا۔

 سال کے اختتام پر ٹوئٹر پر جاری مختلف ٹرینڈز میں  سر فہرست’بیسٹ آف 2019 پاکستان‘ ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی وہ سب شیئر کر رہے ہیں جو پاکستان نے رواں سال حاصل کیا۔

اس ٹرینڈ پر کئے جانے والے ٹوئٹس دیکھے جائیں تو آپ بحیثیت پاکستانی فخر کریں گے۔

2019 میں برطانیہ کے شہزادے اور اُن کی اہلیہ کے دورے نے عالمی سطح پر میڈیا کے نقطہ نظر کو تبدیل کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کا خطاب پاکستانی بھُلا نہیں پارہے۔

ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی کراٹے چیمپئن نے  نمائندگی کرتے ہوئے دو گولڈ میڈل جیتے۔

برٹش ایئر ویز نے پاکستان کے لیے اپنی سروس کا دوبارہ آغاز کیا۔

سکھ برادری کے لیے کھلنے والی کرتار پور راہداری بھی ایک یادگار لمحہ قرار دیا۔

رواں سال پاکستان میں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کے کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین پہلوان انعام بٹ کی کامیابیوں کو نہ بھولے۔

پاکستان کے مارشل آرٹ ایتھلیٹ نے بھارتی ایتھلیٹ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے گنیز بُک میں جگہ بنائی۔


پاکستان 2020 میں سیاحت کے لیے سب سے موزوں ملک قرار دیا گیا ۔

ایسے دیگر بہت سے ٹرینڈز پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر موجود ہیں۔

تازہ ترین