• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا اور یاسر کے ولیمے کی تقریب


معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین اور اداکار یاسر حسین کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نوبیاہتاجوڑے  اقرا عزیز حسین اور اداکار یاسر حسین کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر دونوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔



تصویر کے کیپشن میں اقر ا نے مرحوم قوال خواں نصرت فتح علی خان کے مشہور گانے ’آفریں آفریں‘ کا ایک مصرعہ لکھا ’آنکھیں نیچے ہوئیں تو حیا بن گئی۔‘

یہ بھی پڑھیے: اقرا اور یاسر کا اپنی مہندی پر ڈانس

اقرا نے اپنی ایک اور تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے بھارتی فلم کے گیت کے بول  لکھے ’یہ میری آنکھیں جُھکی جُھکی، یہ میرا چہرہ کِھلا کِھلا، بڑا قسمت والا ہے یاسر پیار میرا تجھے مِلا۔‘


اقرا کی اِس پوسٹ پر اُن کے شوہر یاسر حسین نے کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’تجھے نہیں ’آپ کو‘ ہوتا ہے بدتمیز۔‘

اقرا نے اپنی ایک اور پوسٹ میں اپنے شوہر یاسر کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے دُعا کی کہ اللّہ دونوں کو ایسا ہی رکھے۔


اِس کے علاوہ بھی اقرا عزیز حسین نے دیگر تصاویر شیئر کیں۔


























یہ بھی پڑھیے: اقرا اور یاسر کی شادی کی تقریبات شروع


دوسری جانب یاسر نے بھی انسٹاگرام پر اپنے اور اقرا کے ولیمے کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’بچپن سے ہی شوق تھا کہ ولیمے کی ایسی روایتی تصویر بنواؤں۔‘


یاسر حسین نے لکھا کہ ’میں نے آئیڈیا دیا اور اقرا نے منظور کیا۔‘

اُن کی اِس تصویر پر اداکار اسد صدیقی نے ’ماشااللّہ‘ کا کمنٹ کیا۔

واضح رہے کہ اقرا اور یاسر رواں ماہ 28 دسمبر کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئےتھے جبکہ گزشتہ روز اُن کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین