• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری تصویریں ایڈٹ کی جا رہی ہیں: حریم شاہ

’جیو پاکستان ‘میں حریم شاہ کی گفتگو


ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی، ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں، دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہ دے، میں کسی کی دھمکی میں نہیں آتی، نہ ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی دوست نے کچھ ویڈیوز ریلیز کی تھیں جو جھوٹی نہیں ہیں، البتہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے کہا کہ ان ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے، ان ہی لوگوں سے پوچھیں جن کی یہ ویڈیوز ہیں، معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے: حریم شاہ کا ن لیگی ایم پی اے کے ساتھ رقص وائرل

انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں، ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں، میری پوری فیملی تحریکِ انصاف میں شامل ہے۔

حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، عمران خان کی فین ہوں، میرے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو باتیں آئی ہیں میں ان کی تردید کر چکی ہوں۔

تازہ ترین