• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال کا جشن منانے کیلئے گوگل کا نیا ڈوڈل متعارف

سال نو کا جشن منانے کیلئے گوگل کا نیا ڈوڈل متعارف


سال نو کا جشن، نئے سال کا جشن منانے کے لیے گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل متعارف کروادیا۔

دُنیا بھر میں سال نو کے جشن کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں اور ہر فرد اپنے طور پر نئے سال کو منفرد انداز میں خوش آمدید کہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 

سال 2020 کا جشن منانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا اور اس خوشی کے موقع پر اپنا نیا ڈوڈل متعارف کروا دیا۔

نئے سال کے حوالے سے جاری کیے گئے اس ڈوڈل میں ایک مینڈک اور ایک چڑیا بےصبری سے نئے سال کا انتظار کر رہے ہیں اور بارہ بجتے ہی آتش بازی کو انجوائے کر رہے ہیں۔ 

تازہ ترین