• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اختر علی اختر
اختر علی اختر | 31 دسمبر ، 2019

2019ء کا سورج ڈوب گیا، فلم انڈسٹری نہ اُبھر سکی !!

2019ء کا سورج ڈوب گیا اور اپنے ساتھ ان گنت یادیں سمیٹ کر لے گیا، کسی کو بے شمار خوشیاں نصیب ہوئیں، تو کوئی اندھیرے میں ڈوب گیا۔

شوبزنس کی دُنیا میں بھی دُھوپ چھاؤں کا سلسلہ چلتا رہا، فلم انڈسٹری2019ءکوئی خاص رنگ دکھانے میں کام یاب نہیں ہوسکی، البتہ فن کاروں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔ 2019ء میں بالی وڈ فلموں پر پاکستان میں پابندی کی وجہ سے سنیما گھروں میں سناٹا رہا، پاکستانی فلمیں آتی رہیں اور ناکام ہوتی رہیں، چند ایک فلموں نے باکس آفس پر رنگ جمایا۔

ان چند فلموں میں ہدایت کار عاصم رضا کی پرے ہٹ لَو، یاسر نواز کی رانگ نمبر ٹو،احتشام الدین کی سپر اسٹار اور وجاہت روف کی چھلاوہ شامل ہے، فلم لال کبوتر کو دُنیا بھر میں سراہا گیا۔

نامور ہدایت کار بنیل قریشی، ہمایوں سعید اور ندیم بیگ نے کوئی فلم ریلیز نہیں کی، ان کی کمی محسوس کی گئی۔2019ء میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی اردو فلموں کی تعداد کل 22 رہی، جن میں گم، شیر دل، لال کبوتر، پروجیکٹ غازی، جنون عشق، رانگ نمبرٹو ، چھلاوہ، کتاکشا، باجی، ریڈی اسٹڈی نو، ’’صرف تم ہی تو ہو،رائونڈ ابائوٹ، تیور، سپراسٹار، پرے ہٹ لو، ہیر مان جا، دال چاول، کاف کنگنا، درج، تلاش، بیتابیاں،  اور سال کی ریلیز ہونے والی آخری فلم ’’سچ‘‘ شامل ہے۔

ہم نے پڑھنے والوں کی دل چسپی کے لیے2019ء کا ایک چارٹ بنایا ہے، جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

2019 کی ٹاپ ٹین فلمیں

1۔ سپر اسٹار

2۔ پرے ہٹ لَو

3۔ رانگ نمبر 2

4۔ چھلاوہ

5۔ باجی

6۔ شیر دل

7۔ ہیر مان جا

8۔ لال کبوتر

9۔ پروجیکٹ غازی

10۔ سچ

ٹاپ ٹین اداکارائیں

1۔ ماہرہ خان (سپر اسٹار)

2۔ مایا علی (پرے ہٹ لو)

3۔ نیلم منیر (رانگ نمبر 2)

4۔ آمنہ الیاس (باجی)

5۔ مہوش حیات (چھلاوہ)

6۔ حریم فاروق (ہیر مان جا)

7۔ میرا (باجی)

8۔ علیزے شاہ (سپر اسٹار)

9۔ منشا پاشا (لال کبوتر)

ٹاپ ٹین اداکار

1۔ بلال اشرف (سپر اسٹار)

2۔ شہریار منور (پرے ہٹ لو)

3۔ عثمان خالد بٹ (باجی)

4۔ سمیع خان (رانگ نمبر 2)

5۔ اظفر رحمان (چھلاوہ)

6۔ احمد علی اکبر (لال کبوتر)

7۔ آبی خان (کاف کنگنا)

8۔ میکال ذوالفقار (شیر دل)

9۔ علی رحمن خان (ہیر مان جا)

10۔ جاوید شیخ (رانگ نمبر ٹو)

2019 کے مقبول گلو کار

1۔ راحت فتح علی خان

2۔ عاطف اسلم

3۔ علی ظفر

4۔ سجادعلی

5۔ ابرار الحق

6۔ سائرہ پیٹر

7۔ حدیقہ کیانی

8۔ کومل رضوی

9۔ آئمہ بیگ

10۔ ساحر علی بگا