• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 270 روپے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 270 روپے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا، نئے سال میں ایل پی جی مزید مہنگی ملے گی۔

اوگرا کی جانب سے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 270 روپے 79 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ریگولیٹر کی جانب سے اس اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نئے اضافے کے ساتھ سلینڈر 11اعشاریہ 8کلو کا گھریلو سلینڈر اب ایک ہزار 7 سو 91 روپے 48 پیسے کا ہوگیا ہے۔

نئی قیمت کا اطلاق کل یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین