• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی 1 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

بجلی 1 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری


پاکستان میں سال 2020ء کے پہلے ہی دن بجلی 1روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ اکتوبر کی فیول ایدجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

صارفین سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اضافہ جنوری کے بجلی بلوں میں وصول کریں گی۔

بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے صارفین پر ساڑھے 14ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے 26 دسمبر کی سماعت کے بعد فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔

اضافے کا اطلاق ماہانہ 50یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

تازہ ترین