• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گیس قلت سے زندگی اجیرن


کراچی میں گیس قلت نے سی این جی اور صنعتوں کے ساتھ ساتھ گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے بھی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، گیس پریشر بڑھنے کا نام نہیں لے رہا جبکہ ایل پی جی کی دکانوں پر لوگوں کا رش دیکھا جا رہا ہے۔

گیس قلت نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایندھن دستیابی کا نقشہ تبدیل کرکے رکھ دیا ہے، ماضی قریب تک ہر وقت دستیاب رہنے والی گیس غائب ہوگئی ہے۔

شہر قائد میں گیس کی قلت کے باعث ایل پی جی دکانوں پر رش دیکھا جارہا ہے جبکہ ہوٹل مالکان کھانے لکڑی پر پکانے پر مجبور ہیں۔

کراچی میں سی این جی آج بھی دستیاب نہیں اور نہ سوئی سدرن نے ناغہ کے باقاعدہ اعلان کی زحمت کی ہے، شہر قائد کا ٹرانسپورٹ نظام مفلوج ہے جبکہ صوبائی  محکمہ ٹرانسپورٹ، بسیں صرف سی این جی پر تبدیلی کو واپس کروانے میں ناکام ہے۔

آن لائن ٹیکسی یا رکشا ٹیکسی سب نے مہنگے کرایے مانگنا شروع کر دیے ہیں۔

دوسری جانب سوئی سدرن اپنے نظام میں موجود گیس کے ضیاع تو روکنے میں ناکام رہی ہے لیکن پائپ سے گیس لیکیج کی شکایتوں کو فوری نہ روک کر بحران بڑھانے میں کردار ادا کر رہی ہے۔

تازہ ترین