• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بزرگ نے دل جیت لیے


سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بزرگ شہری نے جانوروں سے ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی ۔

 سعودی عرب کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ پاکستانی شہری نے بلی کو دکان کی چھت سے نیچے اترنے میں مدد فراہم کی۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر یہ وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین پاکستانی بزرگ کے اس ہمدردی بھرے جذبے کو سراہ رہے ہیں۔

ایک صارف نے بزرگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چچا جی آج انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔‘

کچھ صارفین اس پر امام غزالی کے ارشادات تحریر کر رہے ہیں۔

کچھ صارف اسے 2020 کا مثبت آغاز قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے حدیث کے ساتھ یہ ویڈیو شیئر کی کہ ’دوسروں پر رحم کریں تاکہ آپ پر رحم کیا جائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یہ بات ہمیشہ ہی بہت دلچسپ لگی ہے کہ بزرگ جانوروں کا بہت خیال کرتے ہیں۔

تازہ ترین