فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نئے سال سے یورپی یونین میں اہم تبدیلیاں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جیسا کہ ان کے سب سے اہم مشیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کو عالمی سطح پر واپس لانا چاہتے ہیں۔
صدارتی مشیر نے انکشاف کیا کہ پچھلے کچھ سالوں میں ایمانوئل میکرون نے رکن ممالک کی حوصلہ افزائی اور بلاک کے اداروں میں فرانس کے اثر و رسوخ کو بڑھا کر یوروپی یونین پر اپنی گرفت میں اضافہ کیا ہے۔
اب فرانسیسی صدر متعدد اصلاحات جن میں ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم مسائل اور یورپ میں کم از کم اجرت سمیت دیگر معاملات میں برسلز پر اپنا دباؤ بڑھانے میں مصروف ہیں۔
ان کے چیف ایڈوائزر کلائمٹ بیون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر اپنی بہت سی اہم ترجیحات کو یورپی ایجنڈے میں شامل کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔
جیسے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے لڑنا، یورو زون میں بے روزگاری کے حوالے سے اسکیم متعارف کروانا اور دفاعی معاملے پر یوروپی یونین کی صلاحیتوں کو بڑھانا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس پناہ گزینوں کے حوالے سے بھی موثر اقدامات کا حامی ہے اور یورپی یونین کی سمندری حدود میں آنے والے پناہ گزینوں کی تقسیم کے لئے استعمال ہونے والے ایڈہاک عمل کو کچھ اور منظم شکل میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔