• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے شاہ رُخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

گزشتہ دہائی بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کی فلمیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے زیادہ دیکھی گئیں۔

گزشتہ دِنوں جہاں 2019 کا اختتام ہوا تو وہیں ایک دہائی بھی مکمل ہوگئی اور اِسی دوران مختلف کیٹیگریز کی بہت ساری فہرست جاری کی گئیں، انہی میں ایک فہرست گزشتہ دہائی میں بالی ووڈ  کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی بھی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اِس فہرست میں ٹاپ 10 بالی ووڈ فلموں کے نام شامل ہیں جن میں سرِ فہرست فلم ’باہو بلی‘ ہے جبکہ اِس فہرست میں بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کی 4 فلمیں شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ دوسرے نمبر پر ہے، ساتویں نمبر پر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ، آٹھویں نمبر پر فلم ’ دبنگ‘ ہے جبکہ نویں نمبر پر فلم ’سُلطان ‘ ہے۔

سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی


سلمان خان نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا
سلمان خان کی فلمیں دبنگ، بجرنگی بھائی جان اور ٹائیگر زندہ ہے

دوسری جانب بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی بھی ایک فلم ’چنائے ایکسپریس‘ اِس فہرست میں شامل ہے لیکن وہ اِس فہرست میں سب سے آخر میں ہے۔

سلمان خان نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا
شاہ رُخ خان کی فلم چنائے ایکسپریس

 اِس فہرست میں معروف بھارتی اداکار عامر خان کی بھی دو فلمیں شامل ہیں، اُن کی فلم ’دنگل‘ چوتھے نمبر پر  جبکہ فلم ’پی کے‘ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

سلمان خان نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا
عامر خان کی فلمیں دنگل اور پی کے

واضح رہے کہ اِس سے قبل ایک اور فہرست بھی جاری ہوئی تھی جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال اداکارہ شردھا کپور نے اپنی دو سُپر ہٹ فلمیں دے کر اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

تازہ ترین