حال ہی میں منگنی کرنے والے سماجی رہنما جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کی جوڑی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز منشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحو ں کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے ۔
منشا پاشا سےمداحوں کی جانب سے زیادہ تر سوالات جبران ناصر سے متعلق کئے گئے۔
مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے منشا نے جبران کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ بریانی بہت مزیدار بناتے ہیں۔
جبران سے پہلی ملاقات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے منشا نے کہا کہ یہ کہانی جبران زیادہ بہتر انداز میں بتاسکتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے شرمانے والے اسٹیکر کا بھی اضافہ کیا۔
شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی انہیں کچھ نہیں معلوم، سب کو مسائل دیکھتے ہوئے شیڈول ترتیب دینا ہوگا۔
جبران مزاحیہ ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے منشا نے کہا کہ جب وہ موڈ میں ہوں تو کافی مزاحیہ ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ آپ پاکستان کے ایک بہادر مرد سے شادی کریں گی، آپ دونوں ساتھ بہت بہترین دِکھتے ہیں۔
نئے سال سے متعلق پلانز کا پوچھنے والے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ رواں سال کشمیر میں امن دیکھنا چاہتی ہیں۔
دیگر مداحوں ک جانب سے انہیں منگنی کی مبارکباد دی گئی جس کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔