• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبیدہ آپا کو مداحوں سے بچھڑے2 برس بیت گئے

زبیدہ آپا کو مداحوں سے بچھڑے2 برس بیت گئے


پاکستان کی نامور شیف اور ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق عرف ”زبیدہ آپا“  کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔

زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں تھیں اور 1947 میں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہوگیا تھا۔

زبیدہ طارق کی شہرت کی ایک وجہ اُن کے وہ ٹوٹکے بھی تھے جو وہ اپنے ٹی وی پروگرامز کے دوران ناظرین کو بتایا کرتی تھیں۔

زبیدہ طارق جس خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اس کا حصہ پاکستان کی مایہ ناز مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا، منفرد لہجے کی شاعرہ زہرہ نگاہ اور ہر خاص و عام میں مقبول قلم کار، شاعر، مزاح نگار، مصور اور اداکار انور مقصود بھی ہیں۔

روایتی اور چٹخارے دار دیسی کھانوں کے علاوہ انہیں دیگر ممالک کے کھانے پکانے پر بھی عبور حاصل تھا جب کہ وہ لذیذ کھانوں اور اپنے کارآمد گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے خواتین میں بے پناہ مقبول تھیں۔

زبیدہ طارق 4جنوری 2018 کو کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں تھیں۔

تازہ ترین