• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمعون عباسی کی فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری

اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے نئے سال 2020ء کے آغاز میں اپنی آنے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو بے چین کردیا۔

شمعون عباسی نے انسٹاگرام کے ذریعے فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری کیا اور ساتھ ہی کیپشن میں بتایا کہ یہ 2020ء میں ان کی آنے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ کی پہلی جھلک ہے۔

View this post on Instagram

#Dehligate coming soon

A post shared by Shamoon Abbasi (@shamoon_abbasi_official) on


ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’دہلی گیٹ‘ محبت کی سلطنت جلد آ رہی ہے۔

اس فلم میں شمعون عباسی مرکزی کردار کی حیثت سے مَلک گولڈ نامی شخص کا کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

یہ بھی دیکھئے:  شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ کا ٹریلر


ندیم چیمہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ ایک رومانوی اور سنسنی خیز کہانی کا آئینہ ہوگی جس میں اداکار جاوید شیخ، رومہ، یاسر خان، راشد محمود، خالد بٹ، سعود اور شہریار چیمہ بھی جلوہ گر ہوں گے۔

فلم ’دہلی گیٹ‘ کی عکس بندی ابھی جاری ہے جبکہ فلم رواں سال ہی سینما گھروں کی زینت بنے گے۔

تازہ ترین