• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس صارفین سے لی گئی اضافی رقم کی واپسی کا فیصلہ

گیس صارفین سے لی گئی اضافی رقم کی واپسی کا فیصلہ


سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین سے لی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سوئی ناردرن صارفین کو 51 کروڑ سے زیادہ رقم واپس کرے گی۔

یہ رقم سوئی ناردرن نے اضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول کی تھی۔

کم گیس پریشر والے علاقوں میں اضافی بل بھیجنے کی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کی گئی، جس کے بعد صارفین کو دستیاب گیس پریشر اور موصول ہونے والے بلوں کا عملی طور پر معائنہ کیا گیا۔

مختلف جگہوں پر ترسیلی گیس پریشر بلنگ پریشر سے کم نکلے، وزیرِ اعظم نے گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم کے نوٹس پر سوئی نادرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹر کی انتظامیہ نے ایکشن لیا ہے جس کے بعد کمپنی صارفین سے وصول کیے گئے 513 ملین روپے کی رقم واپس کرے گی۔

سوئی ناردرن نے فروری اور مارچ 2019ء کے لیے 50 ملین روپے صارفین کو واپس کر دیے ہیں، جبکہ مزید 463 ملین روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: گیس کا بحران، درخواست گزار سے ذخائرکی تفصیلات طلب

وزیرِ اعظم عمران خان کے نوٹس لینے پر کمپنی نے حقیقی گیس پریشر کے مطابق بلنگ درست کر لی ہے۔

وزیرِ اعظم نے گیس کمپنی کو آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشر کی بنیاد پر جاری کرنے اور مختلف علاقوں میں سپلائی و ڈیمانڈ کی صورتِ حال پر بھی مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین