• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب: عالیہ کاشف عظیمی

’’سالِ نو ‘‘کے موقعے پر ’’ایک پیغام، پیاروں کے نام‘‘ صفحےکے لیے پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیا گیا، توجواباًڈھیروں ڈھیر پیغامات موصول ہوئے۔اس سلسلے کی پہلی اشاعت آپ کے پیاروںکی نذر کردی گئی تھی۔لیجیے، آج ملاحظہ فرمائیے، چاشنی گھولتے پیغامات کی دوسری اشاعت۔

(اہلِ وطن کے لیے)

آپ سب کو نئے سال کی ڈھیروں ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔ (سلمان، شہروز اور عمان، اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

(وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے نام)

اللہ تعالیٰ آپ سب کو وطنِ عزیز کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے (آمین) ۔ہماری جانب سےسب کو نیا سال مبارک ہو۔ (علی حسنین،سمیرا اور بریرہ،کراچی سے)

(میمن برادری کے لیے)

میری جانب سے میمن برادری، خصوصاً فاروق جوسانی ماموں کو نیا سال مبارک ہو۔ (محمّد شفیع موسانی، نارتھ کراچی، کراچی سے)

(ایڈوانی لین، حیدر آباد کے دوستوں کے نام)

تمام دوستوں کو نیا سال مبارک ہو۔ (عبدالسلیم قریشی اور دیگر، حیدرآباد سے)

(عزیز و اقارب کے لیے)

اللہ تعالیٰ ہم سب کو نئے سال میں ڈھیروں خوشیاں، کام یابیاں اور کام رانیاں عطا فرمائے(آمین)۔نیا سال مبارک ہو۔ (شہوار، شاہ ریز، روشان اور زنیر، پاپوش نگر، کراچی سے)

(تمام نٹ کھٹ کزنز کے نام)

نیک تمنّاؤں کے ساتھ ہیپی نیو ایئر۔ (الحان ارسلان قریشی، میرپور ساکرو سے)

(چچاؤں کے لیے)

میری طرف سے اوکاڑہ میں مقیم مدثر اور مظفر چچا کو اپنی فیملیز سمیت نیا سال مبارک ہو۔ (عُمر،علی اور جاوید، عرشی چوک، کراچی سے)

(جگری دوستوں کے نام)

میرےتمام دوستوں کو دِل کی گہرائیوں سے نیا سال مبارک ہو۔ (شاکر حسین، اورنگی ٹاؤن،کراچی سے)

(پختون بھائیوں کے لیے)

آپ سب کو سالِ نو مبارک ۔ (یوسف عُمر دراز ،کراچی سے)

(بھابھی اور دیگر اہلِ خانہ کے نام)

پیاری بھابھی قمرالنساء اور دیگر افراد کو نیا سال مبارک ہو۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو متحد اور ہر بُری نظر سے محفوظ رکھے(آمین)۔ (عبدالرشید اور اہلیہ، میرپور ساکرو سے)

(اہلیانِ ٹھٹھہ کے لیے)

آپ سب کو ہماری جانب سے نئے سال کی ڈھیروں ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔ (حکیم، رزّاق،وہاب اور شہاب، گھارو سے)

(ماموں اور اُن کی فیملی کے نام)

ممتاز ماموں جان! آپ کو اپنے بیٹے کی شادی اور نیا سال مبارک ہو۔ (نیلم برہان ملک، کراچی سے)

(اورنگی ٹاؤن، کراچی کے رہائشیوں کے لیے)

آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ دُعا ہے کہ نئے برس میں ہمارے ہی نہیں، ہمارے علاقے کے بھی دِن پھر جائیں اور ٹوٹی پھوٹی تمام سڑکوں کی مرمّت ہوجائے(آمین)۔ (قاسم اینڈ برادرز، اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

(اساتذۂ کرام کے نام)

میرے تمام اساتذہ، خصوصاً پروفیسر محمّد اسماعیل شیخ، نور علی، غلام محمّد اور سر لقمان کو 2020ء بہت بہت مبارک ہو۔ (ایم اسحاق قریشی، جنگ شاہی، ٹھٹّھہ سے)

(میرے اپنوں کے لیے)

وسیم انکل، ناہید آنٹی اور گڈو ماموں! آپ سب کو میری جانب سے نیا سال مبارک ہو۔ (عمران احمد شیخ، پکّا قلعہ، حیدرآباد سے)

(اہلِ حیدر آباد کے نام)

آپ سب کو دِل کی گہرائیوں سے 2020ء مبارک ہو۔ (ثاقب حسین قریشی، بی ایم سوسائٹی، حیدر آباد سے)

(عباسی برادری کے لیے)

ہیپی نیو ایئر۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا فضل و کرم فرمائے(آمین)۔ (راشد احمد عباسی، اورنگی ٹاؤن، کراچی سے)

(متاعِ جاں، والدین کے نام)

دُعا ہے کہ اللہ رب العزّت آپ دونوں کو سدا خوش و خرم رکھے اور آپ کا سایہ ہم پر تادیر سلامت رہے(آمین)۔ وی لَو یو۔ نیا سال مبارک ہو۔ (ہنی اور رمل اقبال کی چاہت)

(بہت ہی خاص اپنوں کے لیے)

امّی، ابّو، چچا اور چچی! آپ سب کو سالِ نو کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔(روشان قریشی، شاہی بازار، حیدرآباد سے)

(پاکستانی محصورین کے نام)

میری جانب سے آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آزمایش کی گھڑی میںآپ کو ثابت قدم رکھے اورکم از کم 2020ء میں تو تمام محصورین کو پاکستان میں رہنے کا حق مل جائے(آمین)۔ (محمّد لئیق شہرت حسین، عزیز آباد، کراچی سے )

(ماموں جان اور قائم خانی برادری کے لیے)

اللہ تعالیٰ ہم سب میں محبّت، مساوات اور بھائی چارہ قائم رکھے(آمین)۔ (فیضان مشتاق قائم خانی، کراچی سے)

(اہلِ وطن کے نام)

آپ سب کو 2020ء بہت بہت مبارک ہو۔ (حذیفہ، فرجاد اور مانی، کراچی سے)

(پیارے پاکستانیوں کے لیے)

ہیپی نیو ایئر ۔ (رانا ندیم، واٹر پمپ، کراچی سے)

(عالمِ اسلام کے نام)

اُمّت ِمسلمہ کو دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے سال ِ نو مبارک ہو ۔ (ملک محمّد رضوان ،نشیمنِ اقبال، لاہور)

تازہ ترین