• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ترمیمی آرڈیننس سے تاجروں کا تعاون ملے گا، ایف بی آر

ٹیکس ترمیمی آرڈیننس سے تاجروں کا تعاون ملے گا، ایف بی آر


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے تاجروں کا تعاون حاصل ہوگا۔

ایف بی آر اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ تاجروں کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس ترمیمی آرڈینینس کے ذریعے قوانین میں درستگی کردی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط ہر فروخت پر قانونی شکل اختیار کر گئی ہے جبکہ فروخت کے درست اعداد و شمار کے رجحان کو تقویت دینے کے لیے ٹیکس کی کم از کم شرح کو قابلِ قبول بنایا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تجارتی آسانی کے فروغ کے لیے درمیانے درجے کے تاجروں کو ودہولڈنگ ایجنٹ کی ذمہ داریوں سے مبرا کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تاجر تنظیموں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ درمیانے اور بڑے ریٹیلرز کو انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ تاجر تنظیموں نے اپنے نمائندے بھی نامزد کر دیے ہیں تاکہ کم ٹیکس دینے والے کاروبار کے ٹرن اوور کا جائزہ لیا جاسکے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے کاروبار آسان اور تاجروں کا تعاون حاصل ہوگا۔

تازہ ترین