• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں ایک اسکوٹر چلانے والا 42 سالہ شخص پولیس کی جانب سے روکنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا اس کے اہل خانہ کے وکیل نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔

قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے پیرس میں کوئ برنلی اور ایونیو ڈی سوفرین کے علاقے میں اسکوٹر چلاتے ہوئے فون پر گفتگو کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ  42 سالہ سڈرک گرفتاری پر مشتعل ہوا اور اس نے پولیس سے گفتگو کے دوران جارحانہ انداز اپنایا تھا۔

اس کی اس حرکت پر پولیس نے اسے  گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن جلد ہی پولیس کو اندازہ ہوا کہ اسکی حالت بہتر نہیں ہے اور اسکا چہرہ نیلا پڑگیا ہے، دل کی تکلیف میں مبتلا اس شخص کو پولیس نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی۔

بعدازاں اسے ایمبولینس طلب کرکے اسپتال منتقل کی گیا جہاں وہ انتقال کرگیا۔

متوفی شخص کے اہل خانہ کے وکیل نے بتایا کہ پولیس کے روکے جانے اور اس کے جاں بحق ہونے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

تازہ ترین