• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرے کے دوران احسن خان تنقید کی زد میں آگئے

معروف اداکار و میزبان احسن خان نے نئے سال کے موقع پر عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر احسن خان کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ ہاتھ میں تسبیح پکڑے ایک تصویر شیئر کی گئی۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے ان کی تصویر پر کڑی تنقید کردی۔

صارف نے احسن خان  کو حرم شریف میں فوٹوسیشن کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا، صارف کو احسن خان کے تسبیح پکڑنے کا انداز بھی ایک آنکھ نہ بھایا ۔

اس کڑی تنقید کو احسن خان بھی نظر انداز نہ کرسکے اور انہوں نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنا دفاع کیا۔

ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے احسن خان کا کہنا تھا کہ وہ اس مقدس مقام سے اپنے ملک، دوستوں، مداحوں اور فیملی کے لیے دعا گو ہیں۔

اس سے قبل احسن خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ بتایا تھا کہ وہ نئے سال کا آغاز صحیح سمت سے کرنا چاہتے ہیں اسی لیے عمرہ کرنے جارہے ہیں۔

تازہ ترین