• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی ہیرو اعتزاز حسن کی آج چھٹی برسی ہے

قومی ہیرو اعتزاز حسن کی آج چھٹی برسی 


ضلع ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو شہیدِ پاکستان اعتزاز حسن کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔

شہید طالب علم اعتزاز حسن نے 6 جنوری 2014 ء کو ابراہیم زئی ہائی اسکول پر خودکش دھماکے کو ناکام بناکر اپنی جان کا نزرانہ پیش کرتے ہوئے 400 سے زائد طلبہ کی جانوں کو بچا لیا تھا۔

جب ایک خودکش بمبارنے اسکول میں گھسنے کی کوشش کی تو پاکستان کے اس بہادر سپوت نے اُسے باہر ہی روک کر خود کو شہادت کے مرتبے پر فائر کرلیا تھا۔

شہید اعتزاز حسن کے اس قربانی پر حکومت نے انہیں تمغہ شجاعت سمیت دیگر اعلیٰ سول ایوارڈ ز سے بھی نوازا تھا ۔

شہید اعتزاز حسن کے والد مجاہد حسین کا کہنا ہے کہ حکومت وقت نے بیٹے کے نام سے ڈگری کالج ، اسپورٹس اسٹیڈیم اور ہائی اسکول بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت وقت کا ایک بھی وعدہ وفا نہ ہو سکا۔

شہید اعتزاز حسن نے اپنی جان کی قربانی دے کر تعلیم پر خودکش حملے کو ناکام بناکر ایک تاریخ رقم کی تھی ،لیکن 6 سال بعد بھی لواحقین حکومتی وعدے پورا ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین