• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا میں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب

کیلیفورنیا میں 77 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب


کیلیفورنیا میں 77 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں ہالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 77 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ فلم ’جوکر‘میں کام کرنے والے جیکوئن فیونکس نے اپنے نام کیا۔

فلم ’جڈی‘ میں کام کرنے والی اداکارہ رینی زیلویگر کو بہترین اداکاری پرجب کہ فلم ’1917‘ کوبیسٹ ڈرامہ فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

’ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘ کوبیسٹ میوزک اورکامیڈی فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

تازہ ترین