• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک تولہ سونا 93 ہزار 400 روپے کا ہوگیا


سونے کی قدر نے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی، ایک تولہ سونے کی قیمت 93400 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 93400 روپے کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونےکی قدر 2230 روپے اضافے کے بعد 80 ہزار75 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 26 ڈالر اضافے کے بعد 1578 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قدر میں 2 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، پہلا اضافہ 550 روپے جبکہ دوسرا اضافہ 600 روپے کا ہوا ہے۔ اس طرح سونے کی فی تولہ قیمت 90 ہزار 800 روپےہوگئی تھی۔

تازہ ترین