• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، میچ کے دوران پِچ سکھانے کا انوکھا طریقہ


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ کے دوران پِچ سکھانے کے لیے انوکھا طریقہ آزمایا گیا جو سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

بھارتی شہر گوہاٹی میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ ہونا تھا تاہم ٹاس کے بعد بارش کے باعث یہ میچ نہ ہوسکا۔

بارش کے باعث گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ اور پچ متاثر ہوئی اور حیرت انگیز طور پر24 ہزار کروڑ روپوں کے مالک بھارتی کرکٹ بورڈ نے پچ سکھانے کے لیے نیا طریقہ دریافت کیا۔

گراؤنڈ انتظامیہ ہیئر ڈرائیر اور استری سے پچ سکھاتی رہی، یہی نہیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی ڈرائیرز سے پچ خشک کراتے رہے۔

بھارت کا پچ سکھانے کا یہ انوکھا فارمولا سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوگیا اور کرکٹ فینز نے طرح طرح کے طنز کیے۔

کئی بھارتی کرکٹ فینز نے سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


پاکستانی مداحوں نے بھی گراؤنڈ انتظامیہ پر طنز کرتے ہوئے تصویر پوسٹ کی جس میں قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی خشک کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین