• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن پولیس نے مغربی شہر گیلسن کرچین میں چاقو سے افسروں پر حملے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افسروں پر حملہ آور شخص کے فلیٹ کی تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں اس شخص کے دہشت گرد ہونے کے ثبوت نہیں ملے ، 37 سالہ حملہ آور شخص ترک شہری اور ذہنی مریض تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اس نے پولیس گاڑی کے ساتھ کھڑے 2 پولیس اہلکاروں کو  تیز دھار چاقو سے نشانہ بناتے ہوئے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے مزید  کہنا ہے کہ اس شخص کو چاقو سے حملے کے دوران پولیس کی جانب سے روکا گیا مگر اس شخص نے حملہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں اس پر قابو پانے کے لیے گو لی چلانی پڑی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کے فلیٹ سے تلاشی کے دوران پکڑے گئے الیکٹرانک ڈیٹا کی جانچ کی جا رہی ہے جبکہ اس پر بھی تفتیش جاری ہے کہ  اس نے حملے کے دوران’اللّٰہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا تھا۔

تازہ ترین