• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بش فائر: آسٹریلین اوپن کے آغاز میں تاخیر کا امکان مسترد

بش فائر: آسٹریلین اوپن کے آغاز میں تاخیر کا امکان مسترد


بش فائر کے دھوئیں کی وجہ سے سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے آغاز میں تاخیر کا کوئی امکان نہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کے لیے پہلے ہی سے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

سال کا پہلا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ 20 جنوری سے میلبرن میں شروع ہوگا۔ میلبرن بھی اس وقت بش فائر کے دھوئیں کی لپیٹ میں ہے۔

اے ٹی پی پلیئرز کونسل کے صدر نوواک جوکووچ نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر صورت حال میں بہتری نہیں آتی تو منتظمین کو ایونٹ مؤخر کرنے کے بارے میں غور کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ٹینس آسٹریلیا کے چیف کریگ ٹیلی نے ایونٹ کے انعقاد میں تاخیر کے امکان کو رد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام تر معلومات اکٹھی کی ہیں۔ آنے والے دنوں کے حوالے سے اچھی پیشگوئی ہے۔ میلبرن میں لوگوں کو خطرہ درپیش نہیں۔ اس لیے ایونٹ میں کسی تاخیر کی توقع نہیں کر رہے۔ پھر بھی حفاظتی اقدامات کر لیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران صورت حال کو مانیٹر کیا جائے گا۔

تازہ ترین