• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ دستیاب کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ دستیاب کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل


سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ دستیاب قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے، دو روزہ فٹنس ٹیسٹ میں 10 کرکٹرز نے حصہ لیا۔

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں ہو ئے، جس میں 10 کرکٹرز کے ٹیسٹ ہوئے۔

وائرل انفیکشن کا شکار تین کرکٹرز کپتان اظہر علی، اسد شفیق اور محمد رضوان کے فٹنس ٹیسٹ بعد میں ہوں گے۔

وہاب ریاض، محمد عامر اور شاداب خان کے فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو لیے جائیں گے جبکہ عثمان شنواری، فخر زمان اور حسن علی کے ٹیسٹ فٹنس مسائل کے باعث نہیں ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں متوقع ہیں، پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں پر 15 فیصد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کے فٹنس لیول میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، اس کے علاوہ عابد علی بھی بہتر دکھائی دیے جبکہ شان مسعود ایک بار پھر اپنے فٹنس لیول کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین