• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی تا لاہور گیس لائن بچھانے کے منصوبے روسی کمپنیوں کا کنسورشیم آؤٹ

کراچی تا لاہور گیس لائن بچھانے کے منصوبے روسی کمپنیوں کا کنسورشیم آؤٹ


کراچی سے لاہور تک گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے’ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن‘ سے روسی کمپنیوں کا کنسورشیم آؤٹ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق روسی کمپنیوں کے کنسورشیم کو منصوبے کے لیے وزارت قانون کی کلیئرنس نہیں ملی۔

کنسورشیم کی روسی کمپنی ’ٹی ایم کے‘ کا مالک دیمتری پمپینسکی امریکی واچ لسٹ میں تھا، وزارت قانون نے اس معاملے پر امریکی قانونی فرم سے رائے لینے کی تجویز دی تھی۔

روسی حکومت پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پر دو نئی کمپنیوں کا کنسورشیم دے دیا، نئے روسی کنسورشیم میں’ایل ایل سی یوریشین پائپ لائن‘اور ’فیڈرل اسٹیٹ یونیٹری انٹر پرائز‘شامل ہیں۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق حکومت نئے روسی کنسورشیم کے پابندیوں سے پاک ہونے کی تصدیق کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پابندیوں سے پاک ہونے پر نئے روسی کنسورشیم اور انٹرا اسٹیٹ گیس سسٹمز کے درمیان معاہدہ آئندہ اپریل میں ہوگا۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق کراچی تا لاہور 1122 کلو میٹر پائپ لائن پر 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

نارتھ، ساؤتھ گیس پائپ لائن کے بین الحکومتی معاہدے پر 2015ء میں دستخط ہوئے تھے۔

تازہ ترین