• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ کا 10جنوری تک بند شوگر ملز چلانے کا حکم

پنجاب کابینہ کا 10جنوری تک بند شوگر ملز چلانے کا حکم


پنجاب کابینہ نے 10 جنوری تک بند شوگر ملز چلانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں صدر بینک آف پنجاب کے تقرر اور کالجو ں میں ای روز گار سنٹرز قائم کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ نے 10 جنوری تک صوبے بھر میں بند شوگر ملیں ہر صورت چلانے کی ہدایت کی۔

کابینہ نے ویمن ہوسٹل اتھارٹی کے قیام اور عاطف باجوہ کو صدر بنک آف پنجاب مقرر کرنے کی منظوری دی۔

انڈسٹریل اسٹیٹس اور اسپیشل اکنامک زونز میں سپر اسٹراکچر ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری بھی دی۔

ملتان چلڈرن ہسپتال اور انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کا بورڈ آف مینجمنٹ قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے عام اور کالا تیتر پالنے کی لائسنس فیس میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔

تازہ ترین