• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ شیخ کا اسٹیل ملز کو 3ارب کی نئی گرانٹ دینے سے انکار

حفیظ شیخ کا اسٹیل ملز کو 3ارب کی نئی گرانٹ دینے سے انکار


وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسٹیل ملز کو 3 ارب روپے کی نئی گرانٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

مشیر خزانہ نے اجلاس میں سوئی سدرن کے واجبات دستیاب وسائل سے ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اس موقع پر پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ انڈونمنٹ فنڈز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

عبدالحفیظ شیخ نے اجلاس کے دوران اسٹیل ملز کو 3 ارب روپے کی نئی گرانٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تازہ ترین