• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وقار یونس بھی حارث رؤف کی بولنگ کے معترف

وقار یونس بھی حارث رؤف کی بولنگ کے معترف


پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر اور بگ بیش لیگ کھیلنے والے حارث رؤف کی بولنگ کے معترف ہوگئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس کا کہنا ہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں حارث رؤف نے شاندار کارنامہ انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرز کے حارث رؤف کی دلچسپ کہانی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے حارث رؤف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ینگ مین، اسی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرو۔

‏وقار یونس کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: حارث رؤف نے 5 وکٹیں لینے والی گیند بھارتی کو کیوں دی؟

‏رائٹ آرم فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے سڈنی ٹھنڈرز کے خلاف میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک بنائی۔

میلبرن اسٹارز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سڈنی ٹھنڈرز کے خلاف ہیٹ ٹرک بنالی ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے ہونہار فاسٹ بولر حارث روف بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

حارث رؤف نے اپنی ٹیم کے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تین گیندوں پر سڈنی ٹھنڈرز کی تین اہم وکٹیں حاصل کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

حارث نے سڈنی تھنڈر کی اننگز کے آخری اوور کی دوسری گیند پر 41 رنز بنانے والے گلیکس کو کیچ کروایا، اس کے بعد 35 رنز پر فرگوسن کو بولڈ کیا اور چوتھی بال پر مورس کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیے: بگ بیش کے اہم میچ میں حارث رؤف کے 5 شکار

حارث رؤف نے میلبرن اسٹارز کی جانب سے برق رفتار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کیں۔

فاسٹ بولر کی عمدہ بولنگ کے باعث سڈنی تھنڈرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 145 رنز بناسکی۔

میلبرن اسٹارز نے مطلوبہ ہدف 17 اعشاریہ 5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سڈنی تھنڈرز کو باآسانی 6 وکٹوں شکست دے دی۔

شاندار بولنگ پرفارمنس پر حارث رؤٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین